کندووان سائیکلنگ ٹور کا 22 واں سائیکلنگ ویک 27 اگست 2023 کو تبریز کے منظریہ اسکوائر سے کندوان گاؤں کے درمیان 51 کلومیٹر کے راستے پر مقامی اور غیر ملکی سائیکل سواروں کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوا۔ اس سائیکلنگ ویک کو شہید ابراہیم غفاری کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔ یہ ٹور ایران - آذربائیجان ٹور کے بعد دوسرا قدیم ترین سائیکلنگ ٹور ہے جس میں گزشتہ 21 سالوں سےمقامی سائیکل سوار شریک ہوتے تھے۔ مگر رواں سال انٹرنیشنل سائیکلنگ یونین ICU میں رجسٹریشن کے بعد غیر ملکی سائیکل سواروں نے بھی اس ریس میں شرکت کی۔
آپ کا تبصرہ